جوہانسبرگ: (یواین آئی) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اورسرکردہ کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے عالمی کپ 2011 میں شکست کے بعد خود اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔
سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ورلڈکپ 2011 کے کوارٹرفائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد خود اوراہلیہ کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔ اس میچ میں 222 رنزکے تعاقب میں گریم اسمتھ الیون 40 بالز قبل ہی 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
ڈوپلیسی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اس میچ کے بعد سوشل میڈیا پرمجھےاوراہلیہ کو موت کی دھمکیاں دی گئیں،بہت زیادہ الٹی سیدھی باتیں کہیں گئیں،کچھ تو ذاتیات پراتر آئے اور ایسی چیزیں کہیں جومیں یہاں پر دہرا تک نہیں سکتا،صرف میرے ساتھ ہی ایسا نہیں ہوا بلکہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا،جس کی وجہ سے ہم اپنا سوشل سرکل محدود کرنے پرمجبورہوگئے تھے۔
فاف ڈوپلیسی کے اس انکشاف سے کرکٹ ساؤتھ افریقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
فاف ڈوپلیسی کا سنسنی خیز انکشاف:’عالمی کپ میں شکست پرمجھے اوراہلیہ کو قتل کی دھمکیاں ملیں‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS