ریال میڈرڈ کی سیزن کی دوسری ہار

0

یڈرڈ (ایجنسیاں) : ریال میڈرڈ کو رواں سیزن میں ہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا، وہ ٹاپ پوزیشن سے بھی محروم ہوگئی۔رایوویلیکانونے ریال میڈرڈ کی چھ میچوں کی جیت کا سلسلہ 3-2 سے جیت کر روک دیا۔ اس شکست نے ریال کا دوبارہ چوٹی تک پہنچنے کا خواب بھی چکنا چور کردیا۔ریال میڈرڈ اب دوسرے نمبر پر ہے، جو روایتی حریف بارسلونا سے دو پوائنٹ پیچھے ہے۔
اس سیزن میں تمام مقابلوں میں یہ ریال میڈرڈ کی صرف دوسری شکست ہے۔ اس سے قبل وہ چمپئنز لیگ کے گروپ مرحلے میں لیپزگ سے ہار گئے تھے۔ ریال میڈرڈ نے اس سیزن میں کھیلے گئے پہلے 19 میچوں میں سے 15 جیتے جبکہ تین ڈرا ہوئے۔
رایو ویلیکانونے پورے میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریال میڈرڈ کے خلاف 21 میچوں میں اپنی دوسری جیت درج کی۔ اس سے قبل انہوں نے 2019 میں ریال میڈرڈ کو شکست دی تھی۔
ویلیکاس اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم نے پانچ منٹ میں سنٹی کومیسانا نے باکس کے اندر سے شاٹ لگا کر اسکور کا آغاز کیا۔ میڈرڈ نے لوکا موڈریک کے 37 ویں منٹ کی پینلٹی کک پر کیے گئے گول کی بدولت برابری حاصل کرلی۔ چار منٹ بعد ایڈر ملیٹیو کے گول کی بدولت ریال میڈرڈ نے برتری بھی حاصل کرلی لیکن تین منٹ بعد ہی الوارو گارسیا کے گول نے اسکور 2-2کردیا۔ میچ کے 67ویں منٹ میں آسکر ٹریزو کے گول نے رایوویلیکانوکو 3-2سے کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
ریال میڈرڈ کے کوچ اینسیلونی نے کہا کہ ہارنے سے تکلیف ہوتی ہے لیکن جب آپ سیزن کے پہلے حصے کا جائزہ لیتے ہیں تو ہم نے اچھا مظاہرہ کہا ’’ہم لیگ میں اچھی پوزیشن پر ہیں اور چیمپئنز لیگ میں آگے بڑھ رہے ہیں، جو ہمارا بنیادی مقصد ہے۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS