امریندر-سدھو تنازع کو حل کرنے گئے راوت خود پھنس گئے

0
Image: The Economics Times

نئی دہلی:(یو این آئی) پنجاب کے کانگریس انچارج جنرل سکریٹری ہریش راوت وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اورریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان جاری تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش میں خود ‘پنج پیارے’ لفظ کے استعمال کی وجہ سے تنازع میں پھنس گئے۔ مسٹر راوت نے مسٹر سدھو اور ان کے حامیوں کے چار دیگر رہنماؤں کے لیے ‘پنج پیارے’ کی اصطلاح استعمال کی جس پر شرومنی اکالی دل اور گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے سخت اعتراض کیا۔ بڑھتے ہوئے تنازع کو دیکھ کر مسٹر راوت نے فورا معافی مانگ لی اور کہاکہ وہ پراشچت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ارادہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا اور انہوں نے ‘پنج پیارے’ کا لفظ کسی کو تکلیف پہنچانے کے لیے استعمال نہیں کیا اور نہ ہی ان کا ایسا کوئی ارادہ تھا ، اس لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔مسٹر راوت نے بتایاکہ “میں نے شخصیت کے احترام کے حوالے سے لفظ پنج پیارے استعمال کیا ہے۔ اگر میرے الفاظ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں معافی چاہتا ہوں اور اپنے الفاظ واپس لے لیتا ہوں۔ میں اپنی ریاست اتراکھنڈ کے گردوارے میں جھاڑو دے کر پراشچت ادا کروں گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS