رویندر کو چاندی کا تمغہ ملا

0
Image: India Tv

اوفا (روس):(یو این آئی) ہندوستان کے رویندر کو روس کے اوفا میں منعقدہ جونیئر ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں 61 کلوگرام فری اسٹائل کیٹیگری کے فائنل میں ایرانی پہلوان رحمان موسیٰ کے ہاتھوں تین۔ نو سے شکست کے بعد چاندی کے تمغے سے اکتفا کرنا پڑا۔
رویندر کی فائنل باوٹ کے علاوہ تین دیگر ہندوستانی پہلوان کا نسہ کے تمغے کے لئے میدان میں اترے۔ ہندوستان کے یش نے 74 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں کرغزستان کے پہلوان کو 12-6 سے شکست دی ، پرتھوی راج پاٹل نے 92 کلوگرام میں روسی پہلوان کو 2-1 اور کمار انیرودھ نے 125 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں آذربائیجان کے پہلوان کو 7-2 سے شکست دے کر کانسے کے تمغے جیتے۔ اس سے قبل منگل کو گورو بالیان نے 79 کلوگرام میں اور 97 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں دیپک نے کانسے کے تمغے جیتے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS