روی کمار دہیا طلائی تمغہ نہیں جیت سکے، چاندی سے کرنا پڑا اکتفا

0
.jagranjosh.com

ٹوکیو : (یو این آئی) ہندوستان کے ریسلنگ گرو دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ مہابلی ستپال کے شاگرد پہلوان روی کماردہیا نے ٹوکیو اولمپکس ریسلنگ مقابلوں میں جمعرات کوفری اسٹائل 57 کلو گرام زمرے کے طلائی تمغے مقابلے میں عالمی چیمپئن روسی کھلاڑی جاور یوگیو سے 7-4 سے ہارگئے اور انہیں چاندی کے تمغے سے اکتفا کرنا پڑا۔

روی نے اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو ان کھیلوں کا دوسرا چاندی تمغہ اور اوور آل پانچواں تمغہ دلا دیا۔ روی نے اس چاندی کے ساتھ ہی لندن اولمپک کے نقرئی تمغہ فاتح سشیل کمار کے ریکارڈ کی برابری کرلی لیکن وہ ابھینو بندرا کے 2008 اولمپک میں طلائی تمغہ جیتنے کی کارکردگی کی برابری نہیں کرسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS