حیدرآباد : (یواین آئی) لاک ڈاون کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریوپارٹی کا اہتمام کرنے پر پولیس نے 30افراد کو گرفتار کرلیا۔ان میں بیشتر کالج کے طلبہ ہیں۔ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے کڑتال علاقہ کے ایک فارم ہوز میں کل شب یہ ریوپارٹی منعقد کی گئی جس میں زنخوں کا رقص بھی منعقد کیاگیا۔ اس پارٹی کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے اس پارٹی کو رکوادیا۔ اس پارٹی میں تقریبا 70نوجوان لڑکے اور لڑکیاں تھیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں 30کو گرفتار کرلیا۔وہاں پر بڑے پیمانہ پر شراب کی بوتلیں بھی پائی گئیں جن کو ضبط کرلیاگیا۔ پولیس نے ڈی جے بھی ضبط کیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ ڈی سی پی شمس آباد این پرکاش ریڈی کے مطابق نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی عمر25برس کے قریب ہیں۔ان کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ اس پارٹی میں دوستوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ اس پارٹی میں منشیات نہیں پائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون اور آبکاری کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایک معاملہ درج کرلیاگیا۔ اس پارٹی میں شراب بھی رکھی گئی تھی جو بغیر اجازت مہمانوں کو پلائی جارہی تھی۔
ریوپارٹی کا اہتمام۔70لڑکے اور لڑکیوں کی شرکت۔30 گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS