شر دھا کے قاتل آفتاب کے فعل کو صحیح ٹھہرانے والاوکاس گرفتار
زبیرشاد
بلند شہر (ایس این بی)
شر دھا قتل معا ملے میں آفتا ب امین پونے والا کے فعل کودرست بتا نے والے بلند شہر ساکن ملزم کو سکندرآباد پو لیس نے گرفتار کرنے میں کا میا بی حاصل کی ہے ۔ ویڈیو وائر ل کرکے خود کو راشد بتانے والے ملزم کی شناخت وکاس کے طور پر ہوئی ہے جس نے وائر ل ویڈیو میں اپنا نام راشد بتایا تھا ،پو لیس تبھی سے اس کی تلاش میں مصروف تھی ۔غور طلب ہے کہ بلند شہر کارہنے والے وکاس نے راشد بن کر دہلی سے ایک ویڈیو سو شل میڈیا پر وائر ل کیا تھا ۔جس میں وکاس نے شردھا قتل معا ملے میں وکاس نے اپنا نام راشد بتا تے ہوئے قا بل اعتراض تبصرہ کیا تھا ۔ اس نے ملزم آفتاب امین پونے والا کے فعل کو صحیح ٹہرا تے ہوئے کہا تھاکہ اگر آفتاب کی جگہ وہ ہوتا تو شر دھا کی لاش کے 35کے بجائے36ٹکڑے کر دیتا ۔بلند شہر ایس ایس پی شلوک کمار نے بتایا کہ ویڈ یو وائر ل ہونے کے بعد پو لیس کی کئی ٹیموں کو ملزم کی تلاش میں لگا یا گیا تھا ۔کافی کوششوں کے بعد آج سکندرآباد پو لیس نے ملزم وکاس کو گرفتار کرنے میں کا میا بی حاصل کی ہے ۔سو شل میڈیا پر اپنانام بدل کر کئی وارداتیں کرنے والا راشد وکاس نکلا ۔انہوں نے بتایا کہ راشد عرف وکاس کے خلاف پہلے ہی سے کئی مقدمے درج ہیں ۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جب پولیس نے تفتیش کی اور کئی دستاویزات کی چھان بین کی گئی تو راشد کی اصل حقیقت سامنے آگئی ۔ قا بل ذکرہے کہ ویڈ یو وائر ل ہونے کے بعد مختلف ہندو تنظیموں نے اس پر ناراضگی ظا ہر کر تے ہوئے متعدد جگہوں پر احتجاج کے دوران پو لیس افسران کو میمورنڈم دے کر کارروائی کا مطا لبہ کیاتھا ،منگل کو راشٹر یہ شکتی فا ﺅنڈیشن کے کارکنوں نے ایس ایس پی دفتر پہنچ کر ویڈ یو میں قا بل اعتراض تبصرہ کرنے والے نوجوان کے خلاف رپور ٹ درج کر تے ہوئے گرفتار ی کا مطا لبہ کیا تھا ۔