نئی دہلی:سینئر کانگریسی لیڈر اور ہریانہ ریاستی حکومت میں چار مرتبہ وزیر رہے شمشیر سنگھ سرجےوالا کا برروز پیر انتقال ہو گیا ۔ راہل گاندھی ایمس میں شمشیر سنگھ سرجے والے کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے انقتال پر رنج و غم کا اظہار بھی کیا۔ 88 سال کے تھے ۔ سرجےوالا کانگریس میڈیا شعبے کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا کے والد تھے ،ان کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہو گیا ۔ سرجےوالا اپنے طویل سیاسی زندگی میں ہریانہ پردیش کانگریس کے صدر اور ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کیتھل کے سابق رکن اسمبلی بھی رہے ہیں ۔ اکھل بھارتیہ کسان کانگریس کے صدر رہے سرجےوالا 1967، 1977، 1982، 1991 میں نروانا اور 2005 میں کیتھل سے ہریانہ اسمبلی کے رکن رہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے 1992 اور 1998 میں لوک سبھا کا انتخاب جیتا ۔ سرجےوالا کی آج تین بجے نروانا میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔
رنديپ سنگھ سرجےوالا کے والد شمشیرسنگھ سرجےوالاانتقال کرگئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS