رامپور میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسّمے پرتنازع، جم کر ہنگامہ آرائی، 25 لوگوں کےخلاف مقدمہ درج

0
اتر پردیش حکومت پولیس فائرنگ میں مارے گئے نوجوانوں کے خاندان کو معاوضہ دے: کانگریس
اتر پردیش حکومت پولیس فائرنگ میں مارے گئے نوجوانوں کے خاندان کو معاوضہ دے: کانگریس

رام پور(مجاہد خان/ایس این بی): ملک کوتوالی علاقہ کے سلئی بڑا گاؤں میں گاؤں کی کمیونٹی کی زمین پر امبیڈکر کے مجسمے کو لے کر ہنگامہ آرائی کے بعد ایک طالب علم کی گولی لگنے سے موت کے معاملہ میں پولیس اہلکاروں سمیت 25افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس دوران ہائی اسکول کے طالب علم کی لاش بدھ کی صبح گاؤں پہنچی لیکن گاؤں میں جاٹو برادری کے لوگوں میں غصہ تھا۔ وہ لاش لے جانے کو تیار نہیں تھے۔ اطلاع پر ضلع افسر جوگندر سنگھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش دویدی موقع پر پہنچے۔

ملک کوتوالی علاقہ کے سلئی بڑا گاؤں میں گنگوار اور جاٹو برادری کے کچھ لوگوں کے درمیان سرکاری زمین پر ناجائز قبضے کو لے کر جھگڑا چل رہا تھا۔انتظامیہ نے 15 روز قبل ناجائز تجاوزات ہٹا یا تھا۔ تقریباً 10 دن پہلے متعلقہ اراضی پر ڈاکٹر امبیڈکر کا بورڈ لگایا گیا تھاجس کو لے کر گنگوار برادری کے کچھ لوگوں نے شکایت کی۔ اس شکایت پر منگل کو ریونیو ٹیم پتھر کو ہٹانے کیلئے موقع پر پہنچی۔ شام کو جب ٹیم نے تجاوزات ہٹانے کی کوشش کی تو پتھراؤ ہوگیاجس کی وجہ سے ایس ڈی ایم تحصیلدار سمیت ٹیم پیچھے ہٹنے لگی۔ الزام ہے کہ اسی دوران پولیس نے گولی چلائی جس میں 17 سالہ سمیش ولد گیندن لال گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہو گئے۔ اس دوران گاؤں میں ہنگامہ مچ گیا۔

دوسری جانب اہلکار گاؤں والوں کو طالب علم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے لے جانے کوراضی کرتے رہے لیکن آٹھ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گاؤں والوں نے لاش اٹھانے کی اجازت نہیں دی۔ دیر رات ڈی آئی جی منی راج اور ڈویژنل کمشنر آنجنے کمارسنگھ نے جاٹو برادری کے لوگوں کو کارروائی کا یقین دلاتے ہوئے سمجھایا، جس کے بعد پولیس نے لاش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کرایا۔

اسی دوران بدھ کی صبح جب طالب علم کی لاش گاؤں پہنچی تو سوسائٹی کے لوگ لاش کی آخری رسومات کیلئے گاڑی سے لاش ہٹانے کو تیار نہیں تھے جس پر ڈی ایم اور ایس پی موقع پر پہنچے اور لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے۔

واضح رہے کہ جب پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لے کرگاؤں ایمبولینس سے پہنچی تو گاؤں والوں نے پتھراؤشروع کردیااورجم کر توڑپھوڑکی۔ شیشے توڑنے کے ساتھ ہی لاگ بک بھی چھین لی۔ ڈرائیورنے بھاگ کرجان بچائی۔ اس واردات کولے کر چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایچ کے مترا نے بتایاکہ اعلیٰ افسروں کواس سلسلے میں مطلع کردیا گیا ہے۔

اس واردات کولے کرکمشنرمرادآباد آنجنے کمارسنگھ کاکہناہے کہ گاؤں میں ایک زمین تھی جس کوپاٹ دیاگیاتھا۔ لوگوں کی مانگ تھی کہ یہاں پر امبیڈکر کامجمسہ لگایا جائے یاپارک بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی جانچ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: جھارکھنڈ کے جامتاڑا میں دردناک ٹرین حادثہ، اب تک بارہ لوگوں کی موت

قابل ذکر ہے کہ اس واردات میں تھانہ ملک میں 25 افراد پر نامزدرپورٹ درج کی گئی ہے، جن میں پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔ یہ رپورٹ مہلوک دلت سمیش کے والد گیندن لال نے کرائی ہے۔ واضح رہے کہ رات بھرعلاقہ ملک میں پولیس، خفیہ محکمہ، انٹیلی جینس کے ساتھ ساتھ افسران ڈیرہ ڈالے رہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS