رام کے نام پر بی جے پی کی سیات ایک بار پھرشروع

0

نئی دہلی: کانگریس کے سینیئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ کے اجودھیا میں پانچ اگست کو رام مندر "بھومی پوجن" کے مہورت پر سوال کھڑا کرنے کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فائر برانڈ رہنما اوما بھارتی نے جمعرات کو کہا کہ رام کے کام میں کیسا مہورت۔
سنگھ نے پانچ اگست کو اجودھیا میں رام مندر کے "بھومی پوجن" پر سوال اٹھاتے ہوئے ٹویٹ کیا،" میں جیوتشاچاریہ نہیں ہوں لیکن اتنا ضرور جانتا ہوں کہ شری ہری وشنو شین کال میں مندر تعمیر کا مہورت کوئی عالم برہمن نہیں نکال سکتا، بھگوان شری رام ہماری عقیدت کی بنا ہیں لہٰذا تمام کام درست ڈھنگ سے"شاستر" کے مطابق ہونا چاہیے۔ سیاسی نقظہ نظر سے نہیں"۔
یم پی کی سابق وزیراعلیٰ محترمہ بھارتی نے ایک چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس پر جم کر حملہ کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی کو بھگوان سے دقت ہے۔ کانگریس نفرت کا زہر پھیلاتی ہے اور اس نے مذہب کی بنیاد پر ملک تقسیم کیا ہے۔ پارٹی نے ہمیشہ ملک کو تقسیم کیا ہے۔ انھیں ملک میں امن برداشت نہیں ہے۔انہوں نے کہا،" رام کے کام میں مہورت کیسا"۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دونوں رہنما
اپنا وجود کھو چکے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS