راکیش استھانہ کی بطور پولیس کمشنر تقرری کے خلاف دہلی اسمبلی نے قرارداد منظور کی

0
Deccan Herald

نئی دہلی: آئی پی ایس آفیسر راکیش استھانہ کو ریٹائرمنٹ سے تین دن قبل دہلی پولیس کمشنر کے طور پر مقرر کیے جانے
کے معاملے میں سیاست گرماتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ جمعرات کو دہلی اسمبلی نے راکیش استھانہ کی پولیس کمشنر کے
عہدے پر تقرری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں دہلی اسمبلی نے دہلی پولیس کمشنر کی حیثیت سے استھانہ کی
تقرری اور وزارت داخلہ سے اس تقرری کو واپس لینے کے خلاف ایک قرارداد منظور کی۔
عام آدمی پارٹی (آپ) ایم ایل اے سنجیو جھا نے کہا کہ ‘یہ تقرری نہ صرف غیر آئینی ہے بلکہ سپریم کورٹ کی توہین بھی
ہے۔ 2019 میں ، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اگر کسی کو ڈی جی پی مقرر کرنا ہے تو ، اس کی
ریٹائرمنٹ میں کم از کم 6 ماہ کا وقت ہونا چاہئے۔ اس پروشش میں بھی UPSC سے مشورہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
راکیش استھانہ کی تقرری میں اس عمل کے کسی ایک معیار پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔

اسمبلی میں،سنجیو جھا نے راکیش استھانہ کی تقرری کو مسترد کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم
مودی کا راکیش استھانہ ‘بلو آئی بوائے ‘ رہے ہیں ، جب جب وزیر اعظم کو ان کی ضرورت ہوتی،وہ دستیاب رہتے۔
2011 میں ، ان پر لین دین کا الزام لگا۔ 2017 میں سی بی آئی ان کے رہتے ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہوا تھا، سی بی آئی
سربراہ کی حیثیت سے ان کی تقرری کے معاملے پر بھی سپریم کورٹ نے سوال کیاتھا۔ آستھانہ کو ایک خصوصی مشن پر
بھیج دیا گیا ہے،جب بھی وزیر اعظم کو یہ لگا کہ ان پر کچھ الزام لگ سکتا ہے،استھانہ کی تقرری ہوجاتی ہے ۔ مرکز کو دہلی میں ہونے والے جرائم سے پریشان نہیں ہے ، اگر جرم روکنے کا ارادہ ہوتا تو افسر کو AUGMUT کیڈر سے افسر مقرر کیا جاتا۔ کیا اس کیڈر میں کوئی تجربہ کار افسر نہیں ہے؟ جھا نے سوال کیا کہ ذمہ داری دینے کے بعد بالاجی سریواستو کو کیوں ہٹا دیا گیا۔ان کا ارادہ دہلی کو غیر مستحکم کرنےکی ہے،آج نہ صرف دہلی کی منتخب حکومت کے حقوق چھینے جارہے ہیں ، بلکہ ایک ایسے افسر کو ڈرا دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہاں بیٹھے بیشتر ممبر پولیس کی ہراسانی کا نشانہ بنے ہیں۔

عآپ کے ایم ایل اے نے کہا کہ اس کے پیچھے کا معاملہ دہلی کو غیر مستحکم کرنا ہے،آج نہ صرف دہلی کی منتخب
حکومت کے حقوق چھینے جا رہے ہیں بلکہ وہ ایسے افسر کو بھیج کر دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہاں بیٹھے بیشتر ممبر پولیس کی ہراسانی کا نشانہ بنے ہیں۔ ہماری تشویش دہلی کے جرائم کے بارے میں ہے ، باہر سے آنے والا ایسا شخص دہلی پولیس کے کام کو نہیں سمجھ سکے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS