نئی دہلی:(یو این آئی) ایوان بالا راجیہ سبھا میں آج وقفہ صفر کی تمام کارروائی مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرلئے جانے کے سبب 12 بجے سے پہلے ہی ملتوی کر دی گئی۔ چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد صبح 11 بجے وقفہ صفر کی کارروائی شروع کی۔ زیرو آور کی کارروائی عام طور پر دوپہر 12 بجے تک جاری رہتی ہے لیکن مقررہ کارروائی مکمل ہونے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 1147 کے بعد دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ زیرو آور کے تمام معاملات کو لے لیا گیا ہے، اس لیے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ وقفہ صفر کے دوران اراکین نے خصوصی تذکرہ کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS