راجیہ سبھا کی کارروائی پیر تک کے لئے ملتوی

0
aninews.in

نئی دہلی: (یو این آئی) حزب اختلاف کے شوروغل کے بغیر ہی ایوانِ بالا ( راجیہ سبھا) کی کارروائی پیر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ چیرمین ایم وینکیا نائیڈو نے صبح ضروری دستاویز میز پررکھے جانے کے بعد ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران تمام اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے ۔ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ حزب اختلاف کے 12 اراکین کی معطلی کے سلسلے ان کی ایوان کے لیڈر اور حزب اختلاف کے سینئر لیڈروں کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے ۔ انہوں نے اراکین سے اس مسئلہ پر رائے قائم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ماحول بنے جس سے ایوان میں معمول کے مطابق کام کاج ہو سکے۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS