سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان راجستھان ٹیچر اہلیت ٹیسٹ شروع

0
image:firstindianews.com

جے پور :(ایجنسی) راجستھان کی تاریخ کی سب سے بڑی آر ای ای ٹی چل رہی ہے۔پہلے مرحلے میں لیول ٹو کے ٹیسٹ ہونے کے بعد دوپہر 2.30 بجے سے لیول ون کا ٹسیٹ شروع ہوگیا ہے۔پہلے مرحلے میں کچھ واقعیات کو چھوڑ دیں تو ٹیسٹ پرامن طریقے ہو گیا۔کچھ جگہوں پر منا بھائی پکڑنے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔لیول ون کے امتحان پانچ بجے تک ہونگے۔دونون لیول کے ٹیسٹ میں 31 سیٹوں کے لئے 25لاکھ 35ہزار 542 امیدواروں نے نیسٹ دے۔ راجستھان ٹیچر اہلیت ٹیسٹ (آر ای ای ٹی ) سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح 10 بجے شروع ہوا اور پہلی شفٹ دوپہر کو پرامن طور پر ختم ہوئی۔ تاہم اس دوران کئی امیدواروں کو امتحانی مراکز تک پہنچنے میں کچھ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور کئی امیدواروں کو امتحانی مرکز تلاش کرنے میں دشواری پیش آئی لیکن حکومت کی جانب سے سرکاری اور پرائیویٹ بسوں میں امیدواروں کے مفت انتظام کی وجہ سے بیشتر امیدوار وقت سے پہلے اپنے امتحان کے سنٹر پر پہنچ گئے۔ دو شفٹوں میں منعقد ہونے والے اس امتحان کی پہلی شفٹ صبح 10 بجے شروع ہوئی اور دوپہر 12.30 تک جاری رہی۔ امتحانی مراکز پر پولیس فورس تعینات تھی اور امیدواروں کے مرکز میں داخل ہونے سے پہلے انہیں کورونا گائیڈ لائن کے تحت چیک کیا گیا اور مرکز میں نئے ماسک دے کر ہی داخلہ دیا گیا۔ اس دوران تمام امیدواروں پر کڑی نظر رکھی گئی۔
موصولہ معلومات کے مطابق ، کشن گڑھ ، اجمیر میں ایک امتحانی مرکز میں نقل کی کوشش کرنے پر ایک امیدوار کو حراست میں لیے جانے کی خبر ہے۔دوسری جانب ہنومان گڑھ میں ایک امتحانی مرکز کینٹین کے گیس سلنڈر سے گیس لیکج ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ تاہم وہاں موجود لوگوں نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا اور فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اس میں کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS