راجستھان: سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے جوانوں میں کورونا کا پھیلا و تیز ہوا

0

راجستھان میں الگ الگ سرحدی علاقوں میں ڈیوٹی پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں میں کورونا وائرس کے معاملات میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا رہا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راجستھان میں جیسلمیر، گنگا نگر اور جودھپور میں بی ایس ایف کے 27جوانوں کے متاثرہ ہونے کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ سب سے زیادہ معاملے جودھپور میں بی ایس ایف کے ٹریننگ سنٹر میں 20بی ایس ایف کے جوان متاثرہ ملے ہیں، باڑمیر اور جیسلمیر میں بھی کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ خاص طورپر باڑ میں حالات مسلسل بے قابو ہوتے جارہے ہیں۔
راجستھان میں بی ایس ایف میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات تشویشناک صورتحال میں پہنچتے جارہے ہیں حالانکہ چھٹی سے واپس آرہے جوانوں میں کورینٹائن میں رکھا جارہا ہے اس کے باوجود بھی بی ایس ایف میں انفیکشن بڑھتا جارہا ہے۔ اسی سلسلہ میں جودھپور میں واقع راجستھان فرنٹیئر کے ہیڈکوارٹر میں 20لوگ متاثرہ پائے گئے ہیں جن میں سے 17بی ایس ایف کے جوان اور تین مقامی لوگ ہیں، جو وہاں میس میں کام کرتے ہیں۔متاثرہ پائے گئے لوگ کچھ دن پہلے ہی کسی دیگر مقام سے جودھپور آئے تھے۔ اس طرح جودھپور  میں بی ایس ایف کے متاثرہ جوانوں کی تعداد 79ہوچکی ہے اور پورے راجستھان میں یہ اعدادوشمار 19جولائی سے یکم اگست تک 100سے زیادہ ہوگیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS