آئی آئي ٹی مدراس نے ریموٹ پیشنٹ مانیٹرنگ ڈیوائس تیار کی

0

چنئی:انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئي ٹی) مدراس کے ہیلتھ کیئر ٹکنالوجی انوویشن سینٹر (ایچ ٹی آئی سی) اور ہیلکسن (ہیلتھ کیئر اسٹارٹ اپ) نے کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے ریموٹ پیشنٹ مانٹرنگ ڈیوائس تیار کرنے میں کامیابی حاصل ملنے کا اعلان کیا ہے۔
آئی آئي ٹی مدراس نے پیر کے روز یہاں کہا کہ مارکیٹ میں یہ پہلا آلہ ہے جو یومیہ بنیاد پر چار اہم طبی پیرامیٹروں درجہ حرارت، آکسیجن،نبض کی شرح اوردل
کی رفتارکی مسلسل نگرانی کرتا ہے۔
اس وقت یہ آلہ دو ہزار سے زیادہ مریضوں کو پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں اور گھروں میں دستیاب کرایا گیا ہے جبکہ مزید پانچ ہزارآلات تیار کیے جارہے ہیں۔
اس آلے کی قیمت ڈھائی ہزار سے دس ہزار روپے تک ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS