راجہ پرویز اشرف اسپیکر قومی اسمبلی

0

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد ہفتہ کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پی پی پی رہنما خورشید شاہ اور نوید قمر نے بالترتیب تجویز اور تائید کنندہ کے طور پر کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے۔ اشرف اسمبلی میں اس عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے واحد امیدوار تھے۔نئے اسپیکر کے نام کا اعلان پریزائیڈنگ آفیسر ایوان کی میز پر کریں گے۔ اس کے بعد مسٹراشرف آج ہی اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسد قیصر کے 9 اپریل کو مستعفی ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں اسپیکر کی کرسی خالی پڑی تھی۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ وہ اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کراسکتے کیونکہ عمران خان کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ ’’غیر ملکی سازش‘‘کا حصہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS