نئی دہلی(یو این آئی) :ہندوستانی ریلوے کا ایک مشترکہ ریل سیکورٹی موبائل ایپ تیار ہوچکا ہے، جس سے گاڑیوں میں ہونے والے جرائم کی چلتی گاڑی میں رپورٹ درج کرنا اور اس پر فوری طور پر قابو پانا ممکن ہو پائے گا۔ آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل ارون کمار نے یہاں ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں بتایا کہ گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) اور ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کا یہ مشترکہ ایپ تیار ہو گیا ہے۔ کووڈ وبا کی وجہ سے اسے لانچ نہیں کیا جاسکا تھا ۔ جلد ہی اسے لانچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کامن ریلوے سیکورٹی ایپ میں موقع اورواردات پر متاثرین کے بیان اور رپورٹ کو آن لائن درج کرنے، ساتھی مسافروں کے بیان درج کرنے کی سہولت موجود ہوگئی، جس کی بنیاد پرسیکورٹی فورسز اپنی ضروری کارروائی شروع کرسکتی ہے۔ مسافر رپورٹ درج ہونے کے بعد آرام سے گھر بھی جا سکے گا اور وہ ایپ پر اپنی رپورٹ پر کارروائی کی نگرانی بھی کرسکتا ہے۔ کمار نے کہا کہ ایپ کو کوئی بھی مسافر اپنے موبائل پر ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔ گاڑیوں میں چلنے والے ریلوے ملازمین اور آر پی ایف اور جی آر پی کے اہلکاروں کے پاس بھی یہ موبائل ایپ ہو گا۔ ٹرینوں میں خواتین مسافروں کی حفاظت کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ کے دور میں تقریباً6000خواتین کانسٹیبلوں کو بھرتی کیاگیا،جس سے آر پی ایف میں خواتین اہلکاروں کا تناسب 9 فیصد ہو گیا ہے۔ کسی بھی مرکزی پولیس فورس میں یہ خواتین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے آر پی ایف کے’میری سہیلی‘منصوبے کو تقویت ملی ہے،جس میں اکیلے سفر کرنے والی خواتین مسافروں کو ریزرویشن چارٹ سے شناخت کر کے ٹرین میں تعینات خواتین کانسٹیبل ان سے سیٹ پرجا کررابطہ کرتی ہیں اور اپنا نمبر دے کر انہیں سیکورٹی کی یقین دہانی کراتی ہیں۔ کمارنے کہا کہ آر پی ایف نے ریلوے احاطے میں سیکورٹی کو بہتربنانے کیلئے وسیع منصوبے بنائے ہیں۔ اب تک 6094 اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی لگائے جاچکے ہیں اور وہ پوری طرح ڈیجیٹل نگرانی کے دائر میں آ گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مسلسل نگرانی کیلئے ڈویژنل سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔
ریلوے سیکورٹی ایپ تیار، چلتی گاڑی میں درج ہو گی رپورٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS