نئی دہلی: ریلوے نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس میں کوچ خود بتائے گا کہ پانی ختم ہونے والا ہے اور پانی بھرنے کی سہولت والے اگلے اسٹیشن پر انچارج تک پیغام پہنچ جائے گا۔ ریلوے بورڈ کے رکن راجیش اگروال نے بتایا کہ اس سال کے آخر تک تمام مسافر ٹرینوں کے کوچوں میں واٹر سینسنگ آلات لگائے جائیں گے، جیسے ہی ٹینکی میں پانی نصف سے کم رہ جائے گا یہ سینسر پانی بھرنے کی سہولت والے اگلے اسٹیشن پر پانی بھرنے کے لئے ذمہ دار انچارج کو پیغام بھیج گا۔ ٹنکی خالی ہو جانے پر اس کے خالی ہونے کا پیغام بھی جائے گا۔ مسٹر اگروال نے بتایا کہ گزشتہ سال اس منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا۔ اور پانچ فیصد سے زیادہ کوچوں میں سنسر لگ چکے ہیں۔ اس سال دیگر ٹرینوں میں بھی سینسر لگانے کا کام مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ٹرین کے ٹھہرنے کے مطابق اس میں پانی بھرنے کے لئے مقررہ اسٹیشن الگ الگ ہوتے ہیں۔ واٹر سینسنگ آلہ کو پتہ ہوتا ہے کہ آنے والے کس اسٹیشن پر پانی بھرا جا سکتا ہے۔ صرف اسی اسٹیشن کے انچارج کے پاس پانی بھرنے کا پیغام جائے گا۔ اس کے علاوہ آنے والے وقت میں اے سی کوچ کے اندر کا درجہ حرارت اور نمی کا کنٹرول بھی خود کار کرنے کا منصوبہ ہے جس کی کسی بھی جگہ سے نگرانی کی جا سکے گی۔ راجیش اگروال نے بتایا کہ اس کے لئے طور طریقے اور ڈیزائنگ وغیرہ کی تیاری کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ ابھی اے سی کوچ میں درجہ حرارت کنٹرول کرنے کے لئے ملازمین ہوتے ہیں۔ کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ ٹرین شام کے وقت ایک جگہ سے چل کر صبح جب دوسری جگہ پہنچتی ہے تو موسم میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ ایسے میں آٹومیٹک ٹیمپریچر کنٹرول سسٹم سے کوچ کے اندر کا درجہ حرارت خودبخود ایک جیسا بنا رہے گا۔ کوچ کے اندر لگے سینسر درجہ حرارت کے ساتھ نمی اور مختلف گیسوں کی مقدار بھی پڑھ سکیں گے اور اس کی بنیاد پر یہ طے کریں گے کہ اندر کتنی سردی یا گرمی کی ضرورت ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
ٹرین کا کوچ خود بتائے گا پانی ختم ہونے والا ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS