راہل نے غیر منصوبہ بند 21 دن کے لاک ڈاؤن پر ایک بار پھر مودی کو گھیرا

0

نئی دہلی:​کانگریس پارٹی کے سابق صدرراہل گاندھی نے مارچ میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 21 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان پر وزیراعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر حملہ کیا،یہ کہتے ہوئے کہ یہ مکمل طور پرغیر منصوبہ بند تھا،جس کی وجہ سے ملک کے لاکھوں افراد تباہ ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے منصوبے بند طریقے سےکام نہیں کیا اور نتیجہ یہ نکلا کہ ملک میں لگ بھگ ایک کروڑ افراد اس وبا سے متاثر ہوئےاور ڈیڑھ لاکھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’اُس لاک ڈاؤن کو منصوبہ بند طریقے سے نافذ نہیں کیا گیا اور وزیر اعظم کا ’21 دن میں کورونا کے خلاف جنگ جیتنے‘کا دعوی بیکار ثابت ہوا،اس لاک ڈاؤن کو  بغیر سوچے سمجھے لاگو کیا گیا جس سے ملک میں لاکھوں افراد یقینی طور سے  تباہ ہوئے ہیں‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS