پنجاب میں امن و امان مکمل طور پر ختم، امن برقرار رکھنا آپ حکومت کے بس کی بات نہیں:راہل

0

راہل گاندھی کی سدھو موسے والا کے والدین سے ملاقات
نعیم خان
چنڈی گڑھ(ایس این بی) : کانگریس لیڈر راہل گاندھی منگل کو مانسا پہنچے۔ انہوں نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ اور والدہ چرن کور سے ملاقات کرکے تعزیت کی۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ موسے والا کے والدین جس دکھ سے گزر رہے ہیں اسے بیان کرنا مشکل ہے۔ ان کو انصاف دلانا ہمارا فرض ہے اور ہم انہیں انصاف دلاکر رہیںگے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پنجاب کا امن و امان پوری طرح سے ٹوٹ چکا ہے۔ پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنا عام آدمی پارٹی کی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔ سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔سدھو موسے والا پنجاب کانگریس کے سربراہ امریندر سنگھ راجہ وڈنگ کے قریبی تھے۔ موسے والا گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی ٹکٹ پر میدان میں تھے۔ وہ مانسا سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر بھی لڑے تھے۔ تاہم انہیں عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر وجے سنگلا نے شکست دی۔ اس کے بعد اے اے پی حکومت نے ان کی سیکورٹی میں کمی کردی۔ موسے والا کو اگلے ہی دن قتل کر دیا گیا۔پنجاب میں اس سال فروری میں اسمبلی انتخابات ہوئے۔ عام آدمی پارٹی نے 117 میں سے 92 سیٹیں جیت کر حکومت بنائی۔ اب یہاں امن و امان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے حکومت کٹہرے میں ہے۔ عوام اور اپوزیشن جماعتیں ریاست کی انٹلیجنس کی ناکامی پر سوال اٹھا رہی ہیں۔ یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ دھمکی کے باوجود موسے والا کی سکیورٹی کیوں واپس لی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS