توتیکورن: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہند-چین سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے ہفتہ کو الزام لگایا کہ وہ اپنے پڑوسی ملک سے’ڈرے ہوئے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ مشرقی لداخ میں تعطل سے پہلے چین نے ’ڈوکلام میں اس خیال کو آزمایا (2017 میں) تھا۔‘
مشرقی لداخ میں فوجیوں، ہتھیاروں اور دیگر فوجی ساز و سامان کی پینگانگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کنارے سے واپسی کے ساتھ پیچھے ہٹنے کا عمل پورا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’یقینی طور پر چین نے ہمارے ملک کے کچھ اسٹریٹجک علاقوں پر قبضہ کیا ہے۔ اس خیال کو پہلے انہوں نے ڈوکلام میں آزمایا۔‘انہوں نے کہا کہ ’وہ دیکھنا چاہتے تھے کہ ہندوستان کیا ردعمل ظاہر کرتا ہے اور انہوں نے دیکھا کہ ہندوستان نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور پھر انہوں نے اس خیال کو لداخ میں آزمایا اور میرا ماننا ہے کہ انہوں اروناچل پردیش میں بھی ایسا کیا ہوگا۔‘تمل ناڈو میں 6اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل اپنے سہ روزہ دورے میں کانگریس لیڈر نے یہاں وکیلوں سے بات چیت کی اور مرکز میں برسراقتدار سرکار پر ’ہم دو، ہمارے دو‘نعرے کے ساتھ طنز کیا۔
سرحد پر تعطل کے بارے میں راہل گاندھی نے کہا کہ چین کی دراندازی پر مودی کا پہلا ردعمل تھا کہ’ہندوستان میں کوئی نہیں گھسا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’اس سے چین کو یہ اشارہ گیا کہ ہندوستان کے وزیراعظم ان سے ڈرے ہوئے ہیں۔ چین کو انہوں نے یہی پیغام دیا کہ وہ ان سے ڈرے ہوئے ہیں اور چینی یہ بات سمجھ گئے۔‘انہوں نے کہا کہ’اور تبھی سے چین نے اسی اصول پر بات چیت کی ہے۔‘ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ’وہ جانتے ہیں کہ ہندوستان کے وزیراعظم ان کی مخالفت نہیں کر پائیں گے۔ میرے الفاظ کو لکھ لیجیے، دیپسانگ میں ہماری زمین اب اس سرکار کی مدت کار میں واپس نہیں لوٹ سکتی ہے۔‘ انہوں نے الزام لگایا کہ ’وزیراعظم زمین واپس نہیں لے پائیں گے۔ وہ بہانہ کریں گے کہ ہر چیز حل ہو گیا ہے لیکن ہندوستان اس علاقے کو کھونے جا رہا ہے۔‘انہوں نے الزام لگایا کہ چین کو اس طرح کا پیغام دینا ’مستقبل کے لیے کافی خطرناک ہے کیونکہ چین صرف لداخ تک ہی نہیں ماننے جا رہا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ کانگریس کی سرکار ’چین سے بے جھجھک نمٹتی تھی۔‘
راہل گاندھی نے کہا کہ ’2013 میں جب چین ہندوستان میں گھسا تو ہم نے کارروائی کی جس سے وہ سمجھوتہ کرنے کے لیے مجبور ہوئے … ہم آگے بڑھے اور دیگر علاقوں پر بھی قبضہ کیا۔‘کانگریس لیڈر نے کہا کہ’اب وہ سمجھ گئے ہیں کہ وزیراعظم میں ہمت نہیں ہے … چین سمجھ گیا ہے کہ وزیراعظم سمجھوتہ کرنے جا رہے ہیں۔‘
ہند-چین سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے راہل گاندھی کا مودی پر سنگین الزام
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS