راہل گاندھی کا مہنگائی پر مودی پرکیا طنز، شکریہ ہے مودی جی کا

0
imange:firstpost

نئی دہلی : (ایجنسی) پٹرول،ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں کی مار جھیل رہے عام آدمی کی کمر توڑ دہی ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام آسمان چھورہے ہیں۔ اس بیچ ضرورت زندگی کی اشیا اور رسوئی گیس کی بڑھتے دان نے اور لوگوں کو بے حال کردیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہنگائی کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی آسمان چھو رہی قیمتوں کی


وجہ سے آپ نے لوگوں کو بے حال کردیا ہے ۔اس کے لئے بہت بہت شکریہ ۔ راہل گاندھی نے کہا ’’قیمت بڑھتی جا رہی ہے۔ پٹرول،ڈیزل،اشیائے خوردنی،ایل پی جی نے تہواروں کا سیزن کردیا پھیکا ۔ شکریہ ہےمودی جی کا‘‘۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے’’مہنگائی نے توڑی عام آدمی کی کمر 11 دنوں میں پٹرول 2 پیسے اور ڈیزل 3 روپے ہوا مہنگا ‘‘۔
دہلی میں ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت اب 899.50روپے فی سلینڈر ہوگی ہے۔ اس سال رسوئی گیس سلینڈر کی قمیت 205روپے کے قریب بڑھ گی ہے۔ پانچ کلو کا سلینڈر 502 روپے ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS