نئی دہلی، (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے پرتپاک استقبال کیا۔
مسٹرگاندھی پیر کو دوپہر 12 بجے سے تھوڑا پہلے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو پہلے سے موجود انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس (انڈیا) کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، پی چدمبرم، رام گوپال یادو، سنجے راوت، تروچی سیوا، پرمود تیواری اور دیگر رہنماوں نے ان کا استقبال کیا۔ یہ لیڈر راہل گاندھی زندہ باد اور انڈیا انڈیا کے نعرے لگا رہے تھے۔ کانگریس قائدین نے ایک دوسرے کو لڈو بھی کھلائے۔
مسٹر گاندھی کے ساتھ ان کی والدہ اور کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی بھی تھیں۔
दिल्ली : राहुल गांधी की सदस्यता बहाल होने पर कांग्रेस नेताओं ने संसद के बाहर नारे लगाए #RahulGandhi | Rahul Gandhi | #Rahul_is_Back | Rahul Gandhi's Lok Sabha pic.twitter.com/UneZmslc9m
— News24 (@news24tvchannel) August 7, 2023
اپنی گاڑی سے اترنے کے بعد مسٹر گاندھی پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں واقع بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے پاس گئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
जो तूफ़ानों में पलते जा रहे हैं
वही दुनिया बदलते जा रहे हैं #Rahul_is_Back— Supriya Shrinate (@SupriyaShrinate) August 7, 2023
مودی سرنیم کے حوالے سے تبصرہ کرنے پر سورت کی ایک عدالت میں دوسال کی سزا سنائے جانے کے بعد مسٹر گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کردی گئی تھی۔ جمعہ کو سپریم کورٹ سے راحت ملنے کے بعد مسٹر گاندھی کی لوک سبھا رکنیت پیر کو بحال کردی گئی۔
https://twitter.com/Ujjwal_9792/status/1688443829966581760?s=20