حکومت کی جانب سے کورونا متاثرین کو مالی مدد فراہم کرنے سے انکار پر راہل گاندھی شدید برہم

0
image:indiaTv

نئی دہلی : (یو این آئی) کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز حکومت کی جانب سے کورونا متاثرین کے لواحقین کو چار لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے سے انکار پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ مودی حکومت  وبا کی شروعات سے ہی عوام کے تئیں  بہیمانہ رویہ اپنا رہی ہے۔

مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ کورونا متاثرین کے علاج کے لئے سہولیات کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف لاکھوں افراد علاج کے فقدان  کے سبب کورونا کی وجہ سے فوت ہوگئے اور دوسری طرف حکومت مرنے والوں کی تعداد کے حوالے سے جھوٹےاعدادوشمار دے کر اپنی بہیمیت  کا ثبوت  پیش کررہی ہے۔

مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’زندگی کی قیمت لگاناناممکن ہے – حکومتی معاوضہ صرف ایک چھوٹی سی امداد  ہوتی  ہے لیکن مودی حکومت ایسا کرنے  کیلئے بھی  تیار نہیں ہے۔ جان لیوا اور ہلاکت خیزکووڈ کی وبا میں پہلے علاج کی کمی ، پھر جھوٹے اعدادوشمار اور سب سے بڑھ کر حکومت کا بہیمانہ رویہ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS