نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے گجرات میں عصمت دری کے 11 مجرموں کو رہا کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور بلقیس بانو کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، ” ’بیٹی بچاؤ‘جیسے کھوکھلے نعرے دینے والے، عصمت دری کرنے والوں کو بچا رہے ہیں۔ آج سوال ملک کی خواتین کی عزت اور حق کا ہے۔ بلقیس بانو کو انصاف دو۔
محترمہ واڈرا نے کہا، “عصمت دری کی سزاپاچکے 11 لوگوں کی رہائی، کیمرے پر ان کے استقبال-حمایت میں بیان بازی پر خاموشی اختیار کرکے حکومت نے اپنی لائن کھینچ دی ہے۔ لیکن ملک کی خواتین کو آئین سے امیدیں ہیں۔ آخری صف میں کھڑی عورت کو انصاف کی جنگ لڑنے کا حوصلہ بھی آئین دیتا ہے۔ بلقیس بانو کو انصاف دو۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.