نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے پپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) لیڈرمحبوبہ مفتی کی رہائی کی مانگ کی ہے۔
گاندھی نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا کہ ہندستانی جمہوریت کو تب زیادہ نقصان ہوا جب حکومت ہندنے غیرقانونی طریقہ سے سیاستدانوں کو حراست میں لیا۔ محبوبہ مفتی کو رہا کے جائے اور اس کے لئے یہ صحیح وقت ہے۔
محترمہ محبوبہ کی رہائی کی مانگ اس سے پہلے کانگریس کے لیڈر پی چدمبر م سمیت کئی لیڈر کرچکے ہیں۔ کانگریس نے جموں وکشمیر میں مختلف جماعتوں کے لیڈروں کو حراست میں لینے پر پہلے بھی سوالات اٹھائے تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS