نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو ٹوئٹر کی باگ ڈور سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ سوشل میڈیا کا یہ اہم پلیٹ فارم نفرت انگیز بیان بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔وایناڈ سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ نے ٹویٹ کیا، “مبارک ہو ایلون مسک۔ مجھے امید ہے کہ ٹویٹر اب نفرت انگیز بیان بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا، حقائق کی جانچ زیادہ سختی سے کرے گا اور حکومت کے دباؤ کی وجہ سے ہندوستان میں اپوزیشن کی آواز کو نہیں دبائے گا۔
واضح رہے کہ مسٹر مسک کبھی ہاں، کبھی ناں کے درمیان ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے ہیں۔ جیسے ہی انہوں نے عہدہ سنبھالا، انہوں نے چار اعلیٰ افسران کو ہٹا دیا، جن میں ہندوستانی نژاد چیف ایگزیکٹیو پراگ اگروال اور قانونی امور کے ایگزیکٹوافسر وجے گڈے شامل ہیں۔
مسٹر مسک نے اس سال 2 اپریل کو اعلان کیا تھاکہ وہ کمپنی کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں۔ان کے ٹوئٹر کے 9.2 فیصد شیئرز ہیں۔ مسک نے جمعرات کو ٹویٹر خریدا اور انہوں نے چند گھنٹے بعد ہی مسٹر اگروال کو ہٹا دیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS