ننکانہ صاحب گرودوارے پر حملہ قابل مذمت :راہل گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پاکستان میں سکھوں کے مذہبی مقام ننکانہ صاحب پر مشتعل ہجوم کے ذریعہ حملہ  کا  واقعہ قابل مذمت ہیں اور سبھی کو اس کی  مذمت کرنی چاہئے۔
 راہل  گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعہ اظہار افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ "ننکانہ صاحب پر حملہ قابل مذمت ہے اور بلاشبہ اس  کی   مذمت کی جانی چاہئے۔  سخت گیری  کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہ  خطرناک زہر ہے جس کا حل  صرف محبت، باہمی احترام اور آپسي سمجھداری ہے۔ "
کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ  سرجے والا نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا "ننکانہ صاحب گردوارے پر حملہ انسانیت کے آدرشوں اور مذہبی اقدار کو شرمسار کرنے والا واقعہ ہے۔ اس حملے کے لئے براہ راست طور پر پاکستان کی حکومت ذمہ دار ہے۔ اس واقعہ کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اور مزید کہا پاکستان حکومت ننکانہ صاحب گرودوارے  کی  حفاظت یقینی بنائے  ۔ "
 پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں گزشتہ روز معمولی جھگڑے پر مشتعل ہجوم نے سکھوں کے مذہبی مقام گرودوارا ننکانہ صاحب کے باہر تقریباً 4 گھنٹے تک مظاہرہ اور احتجاج کیا تھا۔ ہندوستانی حکومت نے  پاکستان میں ننکانہ صاحب گرودوارے میں توڑپھوڑ کئے جانے کی سخت مذمت  کی ہے اور پاکستان سے سکھوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS