ایوان میں بحث کے دوران بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے گوڈسے کو دیش بھکت کہا تھا۔ سادھوی پرگیہ کے اس بیان پر راہل گاندھی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا
تھا کہ سادھوی پرگیہ نے دہشت گرد گوڈسے کو دیش بھکت بتایا تھا ۔
ایوان میں سادھوی پرگیہ نے اپنے اس بیان کو توڑ مروڑکر پیش کیے جانے کا الزام لگایا۔ اور خود کو ایک دہشت گرد کہے جانے پر خواتین کا اور سنتوں کی توہین بتایا ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے واضح کیا ہے کہ وہ سادھوی پرگیہ پر دیئے گئے بیان کو واپس نہیں لیں گے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں اور میں
معافی نہیں مانگوںگا ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS