راہل نے یو پی ایس سی کے نئے چیئرمین کو لے کر حکومت پر تنقید کی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو منوج سونی کو یونین پبلک سروس کمیشن-یو پی ایس سی کا نیا چیئرمین بنائے جانے پر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک کر کے آئینی اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ سونی کی تقرری پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے یو پی ایس سی کا نام بدل کر ’یونین پرچارک سنگھ کمیشن‘قرار دیا اور کہا کہ حکومت اداروں کو تباہ کر رہی ہے۔ ٹویٹر پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’یونین پرچارک سنگھ کمیشن، ایک ایک کر کے اداروں کو ختم کر کے آئین کو توڑا جا رہا ہے۔” اس کے ساتھ انہوں نے ایک نیوز ایجنسی سے جاری خبر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں لکھا ہے کہ منوج سونی کو یو پی ایس سی کا نیا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ مسٹر سونی بی جے پی-آر ایس ایس کے انتہائی قریبی قریب ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS