راہل نے نرسمہا راو  کی یوم پیدائش صدی برس منانے پر تلنگانہ کانگریس کو مبارکباد دی

    0

    نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سابق وزیراعظم نرسمہا راو کا یوم پیدائش صدی سال ایک برس تک تہوار کے طورپر منانے کے لئے تلنگانہ کانگریس کو مبارکباد دی ہے۔
     گاندھی نے جمعہ کو یہاں جاری پیغام میں کہا کہ ایک برس تک سابق وزیراعظم کا صدی سال منانے اور س موقع پر پروگرام منعقد کرنے کا تلنگانہ کانگریس نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ یہ اس لیڈر کا صدی سال ہے جنہوں نے جدید ہندستان کو نئی شکل و صورت دی ہے۔
    انہوں نے کہاکہ راو اپنی نوعمری میں کانگریس میں ایک عام کارکن کی طرح شامل ہوئے اور دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کے وزیراعظم کے عہدہ تک پہنچے۔
    کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ 24جولائی 1991کو راو کی قیادت والی حکومت نے ملک میں جو انقلابی بجٹ پیش کیا اس سے ملک کی معاشی اصلاحات کے نئے دور کی شروعات ہوئی۔  راو اور ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ملک میں معاشی لبرل ازم کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ راو کے یو م پیدائش صدی برس تقریبات کے دوران نوجوانوں کو قوم کی ترقی اوراس میں خاص آدمی کے کردار کی متاثر کن معلومات ملے گی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS