نئی دہلی،(ایجنسی): یوگی حکومت نے لکھیم پور کھیری میں متاثرہ کسان خاندانوں سے ملنے کے معاملے میں اپنے فیصلے میںتبدیلی کی ہے۔ راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی کو لکھیم پور کھیری جانے کی اجازت فراہم کر دی گئی ہے۔ اس سےقبل پرینکا گاندھی جب لکھیم پور کھیری جا رہی تھیں تو انہیں سیتا پور کے ہرگاؤں میں ہی روک کر حرا میں لے لیا گیا تھا۔راہل گاندھی آج صبح دہلی سے لکھنؤ کے لئے روانہ ہوئے، پہلے تو انہیں ایئرپورٹ پر کچھ دیر کے لئے روک لیا گیا لیکن بعدمیں انہیں لکھنؤ کے لئے جہاز میں بیٹھنے کی اجازت فراہم کر دی گئی۔
راہل گاندھی نے کہا تھا کہ یوپی حکومت اور یوپی پولیس نے لکھیم پور کھیری میں دفعہ 144 لگائی ہے، لیکن ہم تین ہی لوگوہاں جانا چاہتے ہیں۔ پھر بھی حکومت حزب اختلاف کو وہاں جانے سے روک رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ان کی بہنکو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ کسانوں پر حملہ کے ملزم وزیر اور ان کے بیٹے پر تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ جمہوریت کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔
راہل اور پرینکا کو لکھیم پور جانے کی اجازت، یوگی حکومت کا فیصلہ تبدیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS