نئی دہلی، 29: (یو این آئی) پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن پیر کو کانگریس، ترنمول کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کسانوں کے مسئلہ پر ایوان زیریں لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر بارہ بجے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ کارروائی کے پہلے دن ایوان زیریں کے اسپیکر اوم برلا نے کانگریس کی پرتیبھا سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دنیشور پاٹل کو رکنیت کا حلف دلایا۔ مسز سنگھ ہماچل پردیش میں منڈی سے کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئی تھیں جبکہ مسٹر پاٹل نے مدھیہ پردیش کے کھنڈوا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اسپیکر برلا نے ایوان زیریں کے آٹھ آنجہانی ممبران پارلیمنٹ کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پیش کی اور ایوان نے ان کے اعزاز میں خاموشی اختیار کی۔ تقریباً 15 منٹ کی کارروائی کے بعد جیسے ہی وقفہ سوالات شروع ہوا، اپوزیشن کانگریس، ترنمول کانگریس اور دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے ارکان نے ایوان کے وسط میں پہنچ کر نعرے بازی شروع کردی۔ا سپیکر نے وقفہ سوالات جاری رکھنے کی کوشش کی تاہم ہنگامہ آرائی بڑھ گئی جس کے باعث ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS