لوک سبھا میں مکمل نہیں ہوسکا وقفہ سوالات

0
theprint.in

نئی دہلی: (یو این آئی) ایوان زیریں لوک سبھا میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی وجہ سے آج بھی وقفہ سوالات مکمل نہیں ہوسکا اور ایوان کو 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
صبح گیارہ بجے کانگریس،ترنمول کانگریس،بائیں بازو،بہوجن سماج پارٹی،شرومنی اکالی دل،شیو سینا وغیرہ کے ارکان ایوان کے وسط میں آگئے اور پیگاسس جاسوسی کیس،کسانوں کے مسائل،مہنگائی وغیرہ جیسے ایشوز پرحکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔
اسپیکر اوم برلا نے زور دیا کہ ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھیں اور وقفہ سوالات کو جاری رہنے دیں۔ دیگر اہم مسائل پر بعد میں بات کی جا سکتی ہے۔ لیکن جب شورجاری رہا تو اسپیکر نے سنیل کمار سنگھ کا نام پوچھا تاکہ وزارت صحت اور خاندانی بہبود سے متعلق سوال پوچھا جائے۔ جس پر وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پوار نے جواب دینا شروع کیا،لیکن شور بڑھتا دیکھ کر وزیر صحت و خاندانی بہبود من سکھ مانڈویہ نے کہا کہ اپوزیشن تعلیم یافتہ قبائلی خاتون وزیر کا جواب سننا پسند نہیں کرتے۔
بعد میں کچھ سوالات کے جواب دینے کے بعد شور بڑھتا گیا،جس پر اسپیکر نے دوبارہ درخواست کی کہ ارکان اپنی نشستوں پر جائیں اورایوان کی کارروائی چلنے دیں،لیکن یہ دیکھ کرکہ کوئی اثر نہیں ہوا۔ انہوں نے ایوان کی کارروائی تقریبا 11.24 بجے 12 بجے تک ملتوی کر دی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS