فلپائن میں غیر ملکی مسافروں کے لیے کورنٹائن کی مدت ختم

0

منیلا: (یو این آئی/شنہوا) فلپائن نے چین سے آنے والے مسافروں اور 40 سے زائد دیگر ممالک کے لیے کورنٹائن کی مدت ختم کردی ہے جنہیں مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔ صدارتی ترجمان ہیری راک نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ راک نے بتایا کہ نیا اصول ہفتہ سے 31 اکتوبر تک چین سمیت دیگر ممالک اور گرین لسٹ والے علاقوں سے آنے والے مسافروں پر نافذ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین نہ لینے والے،جنہیں جزوی طور پر ویکسین دی گئی ہے اور جن کی ویکسینیشن کی حیثیت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور ایسے لوگ جنہوں نے ویکسین تو لے لی ہے لیکن سفر کرنے سے پہلے سفر سے متعلق ضروری ٹسٹ کروانے میں ناکام رہے، انہیں کورنٹائن میں تب تک رہنا ہوگا جب تک کے یہاں قیام کے پانچویں دن کرائے جانے والے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ منفی نہیں آجاتی ہے۔ فلپائن میں مارچ 2020 میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی وجہ سے غیر ملکی مسافروں کی آمد پر پابندی ہے۔ صرف ان مسافروں کو جن کے پاس خصوصی ویزہ ہے انہیں ملک میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ان میں سفارت کار اور دیگر خاص لوگ شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS