دوحہ : سال 2022 فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا میزبان قطر سال 2032 اولمپکس کی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔
قطر نے پیر کو کہا کہ وہ اولمپکس،ممکنہ طورپر 2032 اولمپکس کی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔ قطر اولمپک کمیٹی نے کہا کہ اس نے مستقبل میں اولمپکس کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کو ایک درخواست دی ہے۔
مشرق وسطی نے کبھی اولمپکس منعقد نہیں کیا ہے اور قطر خطے کا پہلا ملک ہے جس نے ورلڈ کپ فٹ بال کی میزبانی کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS