گورنر کی اسمبلی سیشن بلانے کی مشروط تجویز

0

جے پور: راجستھان کے گورنر کلراج مشر نے ریاستی حکومت کے سامنے اسمبلی کا سیشن بلانے کی اجازت دینے کی مشروط تجویز رکھی ہے۔ مشر نے آج اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ راج بھون کا یہ ارادہ نہیں ہے کہ یہ سیشن نہ بلائی جائے لیکن حکومت کو تین نکات پر وضاحت کرکے راج بھون کو تجویز ارسال کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی سیشن 21 دن کا واضح نوٹس دے کر بلائی جائے جس سے آئین ہند کے دفعہ 14 کے تحت حاصل بنیادی حقوق کے حقیقی جذبے کے تحت ہر کسی کو یکساں موقع کی سہولت یقینی ہو سکے۔ 
دوسرا اگر کسی بھی صورتحال میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے اسمبلی سیشن میں کاروائی کی جاتی ہے جب کہ اسمبلی اسپیکر نے خود ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے، ایسے میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا مکمل عمل محکمہ پارلیمانی امور کے چیف سکریٹری کی موجودگی میں طے کی جائے۔ مکمل کاراوئی کی ویڈیو ریکارڈنگ کروائی جائے اور اعتماد کا ووٹ محض ہاں یا نہ کے بٹن کے ذریعے سے ہی کیا جائے۔ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ موجودہ صورتحال میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے عمل کو براہ راست نشر کیا جائے۔ 
تیسرا نکتہ؛ مشر نے کہا کہ یہ واضح کرنا چاہئے کہ اسمبلی کے اجلاس کے دوران سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل درآمد کیسے ہوگا۔ کیا کوئی ایسا نظام ہے جس میں 200 ایم ایل اے اور 1000 سے زائد افسر اور ملازمین کو جمع ہونے پر وائرس کا خطرہ نہیں ہے اور اگر ان میں سے کوئی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوجاتا ہے تو پھر اسے دوسروں میں پھیلنے سے کیسے روکا جائے گا۔
گورنر نے کہا ہے کہ راجستھان اسمبلی میں 200 ایم ایل اے اور 1000 سے زیادہ افسروں اور ملازمین کے بیٹھنے کا کوئی انتظام نہیں ہے جب کہ سوشل ڈسٹینسنگ کو برقرار رکھتے ہوئے‘ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ اور حکومت ہند کی جانب سے کووِڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری ہدایات پر عمل درآمد لازمی ہے۔
مشر نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 174 کے تحت مذکورہ مشورے دیتے ہوئے ریاستی حکومت کو اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
قبل ازیں انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے 31 جولائی سے معطلی کی تجویز بھیجی جس میں کہا گیا ہے کہ ’گورنر آئین ہند کے آرٹیکل 174 میں کابینہ کے مشورے پر عمل کرنے کا پابند ہے اور گورنر اپنی صوابدید پر کوئی فیصلہ نہیں لے سکتا‘۔ لیکن انہوں نے کہا کہ مخصوص حالات میں گورنر کو آئین کی روح کے مطابق اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا حق ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS