پنجاب کی ویجیلنس ٹیم من پریت سنگھ کی تلاش میں ہماچل پہنچ گئی

0
پنجاب کی ویجیلنس ٹیم من پریت سنگھ کی تلاش میں ہماچل پہنچ گئی
پنجاب کی ویجیلنس ٹیم من پریت سنگھ کی تلاش میں ہماچل پہنچ گئی

شملہ: پنجاب میں کانگریس ممبر اسمبلی سکھ پال سنگھ کھیڑا کی گرفتاری کے ایک دن بعد ویجیلنس کی ٹیم اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے لیڈر اور پنجاب کے سابق وزیر خزانہ من پریت سنگھ بادل کی تلاش میں چھ ریاستوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ چھاپے مارنے کے لیے پنجاب، ہماچل پردیش، ہریانہ، دہلی، اتراکھنڈ اور راجستھان سے ٹیمیں پہنچ گئی ہیں، ویجی لینس ٹیم نے ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں کھلنی میں بھی چھاپہ مارا ہے۔ اس کے بعد ٹیم چھیل، کوٹی اور پھگو کی طرف بڑھے گی جہاں تلاشی کے ساتھ ساتھ املاک کی بھی تلاشی لی جائے گی۔
درحقیقت منگل کو ہی ایک عدالت نے من پریت سنگھ بادل کے خلاف پنجاب کے بٹھنڈہ ضلع میں جائیداد کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ عدالت کا حکم پنجاب ویجیلنس بیورو کی جانب سے من پریت سنگھ بادل کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کرنے کے بعد آیا ہے۔ ویجیلنس کو شبہ ہے کہ من پریت بعد میں ملک چھوڑ کر بیرون ملک جا سکتا ہے۔ من پریت بادل کی جانب سے پیشگی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

مزید پڑھیں:

لالو پرساد یادو کی آنند موہن کو نصیحت، ذہانت اور چہرہ دیکھنے کی صلاح

ویجیلنس ٹیم نے سال 2021 میں سابق ایم ایل اے سروپ چند سنگلا کی شکایت کی بنیاد پر جانچ شروع کی تھی۔ ماڈل ٹاؤن میں پلاٹ کی خریداری کے معاملے میں ویجی لینس ٹیم گزشتہ کئی ماہ سے کارروائی کر رہی تھی۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ویجیلنس ٹیم من پریت بادل کی تلاش میں مصروف ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ منگل کو بھی ویجیلنس اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ سمیت کئی مختلف مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ لیکن وہاں کوئی نہیں ملا۔ گزشتہ پیر کو من پریت بادل کے خلاف ایک سرکلر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS