چنڈی گڑھ: (یو این آئی) پنجاب ویجیلنس کمیشن (ویجیلنس بیورو) نے سابق وزیر سندر شام اروڑہ کو بیورو کے ایک اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کو 50 لاکھ روپے کی رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پنجاب ویجیلنس بیورو کے چیف ڈائریکٹر وریندر کمار نے آج یہاں کہا کہ منموہن کمار، اے آئی جی وی بی کے بیان پر، 15 اکتوبر کو فلائنگ اسکواڈ پنجاب کے ذریعہ سابق وزیر کے خلاف بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 8 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی جی منموہن کمار نے شکایت کی ہے کہ اروڑہ نے 14 اکتوبر کو ان سے ملاقات کی اور ان کے خلاف درج ویجیلنس جانچ میں ان کی حمایت کے لئے انہیں انہیں ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی ۔
مسٹر کمار نے کہا کہ سابق وزیر نے اگلے دن یعنی 15 اکتوبر کو 50 لاکھ روپے اور باقی رقم بعد کی تاریخ میں دینے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی جی نے چیف ڈائریکٹر کو آگاہ کر دیا ہے جنہوں نے ملزم کے خلاف رشوت ستانی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس معاملے میں اروڑہ کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے 50 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔
اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
رشوت دینے کے الزام میں سابق وزیر سندر شام اروڑہ گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS