نئی دہلی: کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاون کی وجہ سے ضلع میں پھنسے ہوئے ضرورت مندوں تک مدد پہچانے کی اپنی مہم کو جاری رکھا،اور پنجاب میں جالندھر ضلع انتظامیہ نے جمعہ کو گوریا میں پھنسے جموں۔کشمیر کے 20باشندوں کے ایک گروپ کو طبی سہولت اور
سوکھے راشن کے پیکٹ دیئے۔
تحصیلدار فلور تپن بھنوٹ کو کچھ گاوں والوں نے بتایا تھا کہ جموں۔کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے تقریباً 20باشندے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گوریا میں پھنس گئے ہیں۔ حکام کو مطلع کیا گیا کہ ان جموں۔کشمیر کے باشندوں کے جن میں سے بیشتر لکڑہارے اور شال فروخت کرنے والے ہیں، ان کے پاس کھانے کا سامان ختم ہوگیا ہے۔
کارروائی میں مصروف تحصیلدار نے پورے معاملہ کو ڈپٹی کمشنر وریندر کمار شرما اور سب ڈویزنل مجسٹریٹ ونیت کمار کے نوٹس میں لایا جنہوں نے ان سے ان لوگوں کی ہر طرح سے مدد یقینی بنانے کے لئے کہا۔
تحصیلدار کی قیادت میں ٹیم گوریا شہر گئی اور ان تمام کو آٹہ، چاول، دال، چینی اور چائے کی پتی سمیت سوکھےراشن کے پیکٹ سونپے۔ حکام نے کپواڑہ کے باشندوں کو خود کو رابطہ کرنے کے نمبر دیئے اور کہا کہ مستقبل میں کسی اور چیز کی ضرورت ہونے پر انہیں فون کریں۔ اس کے علاوہ ٹیم نے انہیں شیلٹر ہاوس کے بارے میں بھی بتایا جو انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو مفت کھانا، بورڈنگ اور ٹھہرنے کی سہولت دینے کے لئے بنائے گئے ہیں۔
گوریا میں پھنسے جموں وکشمیر کے باشندوں کو راحت پہنچائی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS