روز ایک نظم  لکھ کر کورونا سے بچاؤ کا پیغام دیا جارہا ہے

0

سیکر: راجستھان کے ضلع  سیکر میں ایک شاعر کورونا وائرس پر ہر روز ایک نظم  لکھ کر اس سے بچاؤ کا پیغام دے رہے ہیں۔
شاعری کے ذریعے کورونا وائرس کے بارے میں بیداری پھیلانے کا  یہ پیغام سیکر ضلع کے فتح پور شیخاوٹی کے 80 سال کے شمبھو پرساد کھیڑوال دے رہے ہیں۔
 کھیڑوال بچپن سے ہی شاعری کرنے کا شوق ہے اور وہ بیداری پھیلانے کی نظمیں زیادہ لکھتے ہیں۔
کورونا وبا کی وجہ سے جب سے ملک میں لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے، اس کے بعد سے ہر روز اس بیماری پر ایک نظم  لکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہیں کہ جس بیماری
نے ملک کو دنیا کو اپنی زد میں لے رکھا ہے، اسے دور کرنے کے لئے ہر شخص کو ہوشیار ہونا پڑے گا۔  جس دن سے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا،
اس کے بعد ابھی تک گھر سے باہر نہیں نکلے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دیے جلانے کے اعلان پر بھی شاعری لکھی ہے۔انہوں نے ملک کے کئی اہم مسائل اور پڑوسی ممالک پاکستان اور چین سے ہوئے جنگ کے دوران حب الوطنی کی نظمیں لکھی ہیں۔ انہیں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی نظمیں سب سے زیادہ پسند ہیں۔ وہ لاک ڈاؤن میں اب تک 15 نظمیں لکھ چکے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS