پنجاب: غیر قانونی شراب گھوٹالہ میں سات ایکسائز اہلکار ، چھ پولیس اہلکار معطل

0

ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے زہریلی شراب پینے سے لوگوں کی موت کے سلسلے میں سات ایکسائز اہلکاروں اور چھ پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے، اور ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اس معاملے میں ہلاکتوں کی تعداد 86 ہوگئی۔ اس کیس میں مجموعی طور پر 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کے ڈی جی پی دنکر گپتا کے مطابق ، گرفتار ملزمان میں مافیا کا ماسٹر مائنڈ ، ایک خاتون کنگ پن ، ٹرانسپورٹ کا مالک ، مطلوب مجرم اور مختلف ڈھابوں کے مالکان / منیجر شامل ہیں۔
ڈھابوں ، جن کی شناخت زلمیل ڈھابا ، گرین ڈھابا ، شمبو پر چھندہ ڈھابا ، اور پٹیالہ میں بنور اور راج پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔ ڈی جی پی نے ملزم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ شراب والے ٹرک 6-7 سے ڈھابوں پر ٹھرے اور ڈھابا مالکان نے ٹرک ڈرائیوروں سے شراب جمع کی اور اسے پپلا روڈ ، راج پورہ کے رہائشی بھنڈا کو فروخت کیی۔
یہ لوگ ان لوگوں کے ذریعہ امرتسر اور آس پاس کے علاقوں میں سپلائی کر رہے تھے۔
ہفتے کے روز بڑے پیمانے پر امرتسر دیہی ، گرداس پور اور ترن ترن کے تین متاثرہ اضلاع میں تقریبا100 جگہوں پر چھاپے ماری کی گئی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS