پنجاب: لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک توسیع کا اعلان، روزانہ دی جائےگی 4 گھنٹے کی چھوٹ

0

کورونا وائرس کا خطرہ ملک میں لگاتار بڑھ رہا ہے۔  وزارت صحت کی جانب سے روزانہ جاری تازہ عدادوشمار میں دیکھا جا رہا ہے کہ معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لئے حکومت کی طرف سے جاری ملگ گیر لاگ ڈاون اور ریاستی حکومتیں بھی اپنی سطح پر کوششیں کر رہی ہے کہ وائرس کو کنٹرول کیا جائے۔ پنجاب حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ وزیر اعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ نے بدھ کو ریاست میں نافذ کرفیو اور لاک ڈاؤن کی مدت کو بڑھائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ اس درمیان لاک ڈاؤن میں کچھ مقامات پر کچھ نرمی کی جائے گی۔ ایک ویڈیو کانفرنس میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں پنجاب کے شہریوں کو روزانہ صبح 7 سے 11 بجے تک چھوٹ دی جا رہی ہے۔ اس دوران لوگ اپنے گھروں سے باہر آ سکتے ہیں اور دکانیں کھلی ہوں گی
کیپٹن امرندر سنگھ نے مزید کہا کہ ہم نے ریاست میں کرفیو کو دو مزید ہفتوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کہا کہ دو ہفتہ بعد حالات کا جائزہ لیا جائے گا اور وبا کے کنٹرول میں رہنے کی صورت میں مزید ڈھیل دی جائے گی۔ انھوں نے آگے کہا کہ آج کرفیو میں ڈھیل دینے کا فیصلہ ان لوگوں کی مشکلوں کے مد نظر لیا گیا ہے جو گزشتہ 38 دنوں سے سخت پابندی کا سامنا کر رہے ہیں

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS