پونے: مہاراشٹرا کے پونے میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے طلبہ اپنے ضروری دستاویزات کے لئے درخواست دے کر انہیں اپنے گھر پر حاصل کرسکتے ہیں۔
اتوار کے روز پونے شہر کی تحصیلدار ترپتی کولٹی پاٹل نے یو این آئي کو بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے مدنظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور 13 سے 26 جولائی تک شہر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں طلبہ مختلف قسم کے دستاویزات کے لیے آن لائن درخواست دے کر اپنے گھر پر منگواسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزاروں کو متعلقہ ویب سائٹ پر ایک اکاؤنٹ بنانا ہوگا اور ان دستاویزات کی تفصیل بتانی ہوگی جو انہيں مطلوب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ درخواست کی تصدیق کے بعد دستاویزات براہ راست درخواست گزار کے پتے پر ارسال کردیے جائیں گے ۔
انہوں نے طلبہ کو گھر پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن کے ملازمین صرف طلبہ کی بہتری کے لئے اضافی کام کرنے کو راضی ہوگئے ہیں۔
پونے : ایس ایس سی، ایچ ایس سی کے طلبہ کو دستاویزات ہوم ڈیلیوری کی سہولت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS