پلوامہ: دہشت گردانہ حملے میں زخمی ریلوے پروٹیکشن فورس کے اہلکار کی موت

0

سری نگر: (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کا ایک اہلکار ہفتہ کی صبح سری نگر کے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے۔ واضح رہے کہ 18 اپریل کو دہشت گردوں نے کاکا پورہ ریلوے اسٹیشن کے باہر غیر مسلح آر پی ایف اہلکاروں پر حملہ کیا، جس میں ہیڈ کانسٹیبل سریندر کمار ہلاک اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر دیوراج کمار شدید زخمی ہوگئے تھے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ دیو راج آج صبح 4.30 بجے کے قریب زندگی کی جنگ ہار گئے۔
پیر کی شام کے حملے کی ایک مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو آر پی ایف اہلکاروں کو کاکا پورہ ریلوے اسٹیشن پر چائے کے اسٹال کے باہر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے اور اکیلا حملہ آور ان دونوں پر اندھا دھند فائرنگ کر رہا ہے۔ فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور جائے واردات سے فرار ہوتے ہوئے نظر آیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS