پڈوچیری: مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 39 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی، جس سے خطے میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 502 ہوگئی ہے۔
جمعرات کے روز محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 11 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ جن میں سے 9 گورنمنٹ میڈیکل کالج اور دو زیپمار کے ہیں جبکہ دو مریضوں کو تامل ناڈو سے پڈوچیری منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 306 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں سے 32 کا تعلق پڈوچری ایریا سے ہے، جب کہ سات کرائیکل علاقے سے ہیں۔ نئے معاملوں میں سے 11 کو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں، 20 کو زیپمار میں، اور سات کو کرائیکل گورنمنٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اس وقت گورنمنٹ میڈیکل کالج میں 203 ، زیپمار میں 81 ، کرائیکل گورنمنٹ اسپتال میں 18، ماہے اور یانم میں ایک مریض زیر علاج ہیں۔ ابھی تک 187 مریض کورونا وائرس کے انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ 9 لوگ کورونا کے باعث فوت ہوگئے اور 306 مریض ریاست کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
پڈوچیری میں کورونا وائرس کے 39 نئے معاملوں کی تصدیق
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS