روزگار گنوانے والوں کو 7500 روپے دینے کا سی پی ایم کا مطالبہ

0

نئی دہلی:مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیتا رام یچوری نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں 12 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اب تک اپنے روزگار گنوا دیئے ہیں اس لئے ایسے لوگوں کو تین ماہ تک کم از کم 7500 روپے بینک اکاؤنٹ میں دیے جائیں تاکہ وہ اپنی زندگی  کی گاڑی کو آگے چلا سکیں۔
یچوری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہفتہ کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنے خط میں کوروناسے لڑنے کے لئے دوسری دفعہ زمینی سطح پر کئی اقدامات اٹھانے کی طرف ان کی توجہ دلائی ہے۔ کچھ دن پہلے بھی انہوں نے مودی کو اس طرح کا ایک خط لکھا تھا۔ یچوری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہ دوبارہ یہ خط لکھنے پر مجبور ہوئے ہیں کیونکہ سابقہ خط میں غریبوں کے لئے جو تجاویز انہوں نے دی تھیں، اس عمل میں نہیں کیا گیا۔ یہاں تک کہ ان کے خط کا جواب تک نہیں دیا گیا۔ اب پھر وہ اپنی بات کہنے کے لئے یہ خط لکھ رہے ہیں۔
خط میں لکھا ہے کہ کوروناکی وجہ سے جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے، مارچ سے اپریل تک بے روزگاری کی شرح 5.7 فیصد سے بڑھ کر 23.64 فیصد ہو
گئی ہے اور اس طرح 12 کروڑ 20 لاکھ لوگوں نے اپنی نوکریاں گنوا دی ہے۔ فروری سے مارچ کے درمیان بے روزگاروں کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ سے بڑھ کر
8 کروڑ 80 لاکھ ہو گئی ہے۔
انہوں نے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ جب مودی حکومت بینک سے لون لینے والے کارپوریٹ  لوگوں کی 7.76 لاکھ روپے کی رقم معاف کر سکتی ہے تو وہ کوروناکی
وجہ ہجرت کرنے والے مزدوروں اور غیر منظم سیکٹر کے لوگوں کی دیکھ بھال کے لئے خرچ کیوں نہیں کر سکتی ہے اور صحت کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیوں نہیں کر
سکتی ہے۔ سی پی ایم لیڈر نے مودی سے حکومت کی فضول خرچی روکنے، بلٹ ٹرین اور بڑے بڑے مجسمے لگانے کے منصوبے وغیرہ کو بند کرنے کا مطالبہ
کیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS