ندوۃ العلماء میں بھی شہریت قانون کے خلاف احتجاج، پولیس اور طلباء میں تصادم

0

نئی دہلی: شہریت قانون کی آگ کے شعلے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھڑک اٹھے ہیں۔ جامعہ ملیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی  کے بعد  لکھنؤ میں واقع ندوۃ العلماء میں بھی طلباء کا بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا ہے۔ مظاہرے میں پولیس اور طلباء کے مابین تصادم کی بھی خبریں آرہی ہیں۔ لکھنؤ کے ایس پی کلانیدھی نے بتایا کہ تقریباً تیس سکنڈ تک پتھراؤ ہوا ، فی الحال طلباء واپس ہوگئے ہیں۔ جب کہ احتیاط کے طور پر علی گڑھ، سہارن پور، اور میرٹھ وغیرہ میں انٹر نیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں۔ ابھی بھی صورت حال بگڑنے کے آثار بتائے جارہے ہیں۔.ندوۃ العلماء کو5 جنوری 2020 تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS