دہلی میں آج بھی احتجاجی مظاہرے، جامع مسجد علاقے میں 144 نافذ

0

نئی دہلی: شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرے بدستور جاری ہیں۔ آج بھی دہلی کے مختلف علاقوں میں نماز جمعہ  سے  قبل اور نماز جمعہ کے بعد سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے مد نظر پولیس نے دہلی کے شمال مشرقی اضلاع میں فلیگ مارچ کیا، کچھ مقامات پر بڑی تعداد میں  پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ شمال مشرقی علاقوں میں سیلم پور، جعفرآباد، ویلکم، اور مصطفیٰ آباد علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا ہے۔ لا اینڈ آرڈر کو بحال رکھنے کے لیے پولیس فورس اور نیم فوجی دستے کی 15 کمپنیاں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ حالات پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق جامعہ نگر، جامع مسجد، اور چانکیہ پور میں پولیس فورس  تعینات کی گئی ہے۔ شمال مشرق کے ڈپٹی کمشنر وید پرکاش نے کہا کہ علاقے میں حالات معمول پر ہیں۔ جامع مسجد علاقے میں بھی آج زبردست احتجاج کیا گیا ہے۔ امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے اپیل کی گئی ہے۔ اور 144 بھی نافذ ہے۔  

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS